کاشتکاروں کوکپاس کی فوری مناسب دیکھ بھال کی ہدایت

ہفتہ 24 جون 2017 15:11

کاشتکاروں کوکپاس کی فوری مناسب دیکھ بھال کی ہدایت
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء)بارشوں سے کپاس کے پودوں کی غیر ثمر دار بڑھوتری میں تیزی آنے سے جڑی بوٹیوں کی بھرمار کے باعث نقصان رساں کیڑوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے کاشتکاروں کوکپاس کی فوری مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ماہرین زراعت نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ زیادہ بارشیں کپاس کے پودوں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ کاشتکاروںکو فصل میں پانی کی زیادتی نہیں ہونے دینی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بارشوں سے پیداہونے والی نمی کی وجہ سے رس چوسنے والے کیڑے خصوصاً جیسڈ کا حملہ بڑھ جاتاہے لہٰذا کپاس کے کاشتکار اپنی فصل میں رس چوس کیڑوں کی ہفتے میں 2بار پیسٹ سکائوٹنگ کریں ۔ انہوںنے کہاکہ اسی طرح ٹینڈوں کی سنڈیوں کی پیسٹ سکائوٹنگ بھی ضروری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کپاس کی کھیتوں میں پیداہونے والی جڑی بوٹیاں فی ایکڑ پیداوار میں کمی کاباعث بنتی ہیں اور ان سے فصل کا قد بھی چھوٹا رہ جاتاہے اس لئے موسم برسات کے دوران جڑی بوٹیوں کی تلفی یقینی بنائی جائے ۔