چوہدری سعید میرپور کو حقیقی معنوں میں منی لندن بنانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں‘ایل اے 3شہرسمیت مضافات میں بھی تعمیراتی منصوبے چودھری سعید کی مرہومنت ہیں‘میرپور شہر میں سڑکوں کی تعمیرمخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی راہنما عتیق مرزا کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 24 جون 2017 15:07

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی راہنما عتیق مرزا نے کہا ہے کہ چوہدری سعید میرپور کو حقیقی معنوں میں منی لندن بنانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیںحلقہ ایل اے تھری شہرسمیت مضافات میں بھی تعمیراتی منصوبے چودھری سعید کی مرہومنت ہیں۔میرپور شہر میں سڑکوں کی تعمیرمخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی جس پر وہ چوہدری سعید کے خلاف بیان باز ی کر رہے ہیں۔

چودھری سعید میرپور کی تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیںان خیالات کا اظہار مرکزی راہنما مسلم لیگ ن عتیق مرزا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری سعید میرپور کو حقیقی معنوں میں منی لندن بنانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں ، شہر بھر کی سڑکوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے جس کی وجہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور وہ مختلف قسم کے پروپیگنڈے کر کے شہر کی تعمیر وترقی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

چوہدری سعید کو بدنام کرنے میں مصروف ہیں اس سازش کو شہری کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ انہوں نے کہامیرپور کے عوام نے چوہدری سعید کو ووٹ کی طاقت سے کامیاب کیا ہے جس کا حق چوہدری سعید ادا کررہے ہیں ، اور ہارنے والے اپنی خفت مٹانے کیلئے سازشیں کر رہے ہیں جن کو شہری کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔