دہشت گرد عناصر ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں، افواج پاکستان نے جس جرات ، بہادری اور دلیری کے ساتھ ضرب عضب کو کامیابی سے ہمکنار کروایا انشاء اللہ رد الفساد کو بھی اپنے حقیقی انجام سے دوچار کرے گی

ضلعی صدر تنظیم غیر جریدہ میرپور خواجہ لیاقت علی کی بات چیت

ہفتہ 24 جون 2017 15:07

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) ضلعی صدر تنظیم غیر جریدہ میرپور خواجہ لیاقت علی نے کہاہے کہ دہشت گرد عناصر ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں، افواج پاکستان نے جس جرات ، بہادری اور دلیری کے ساتھ ضرب عضب کو کامیابی سے ہمکنار کروایا انشاء اللہ رد الفساد کو بھی اپنے حقیقی انجام سے دوچار کرے گی‘ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے میں جن شرپسند عناصر کا ہاتھ ہے انشاء اللہ کو نشان عبرت بنا دیاجائیگا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ولولہ انگیز قیادت میں پوری افواج پاکستان انتہائی بہادری کے ساتھ اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیاں سرانجام دے رہی ہے دشمن ممالک اور شرپسند عناصر جو پاکستان میں امن کے دشمن ہیں ان کو پکڑ پکڑ کر پھانسی پر چڑھایاجائیگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ کوئٹہ خود کش حملہ ، پارا چنار اور کراچی میں فائرنگ ایک ہی سلسلہ کی کڑی ہے شرپسند عناصر پاکستان کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے اس مذموم مقاصد میں کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونگے پاکستان کے عوام بہادر اور ملک کی خاطر مرمٹنے کیلئے ہمیشہ تیار ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام نے دنیا کی تاریخ میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے بڑی قیمت جانی و مالی طورپر ادا کیا ہے پاکستان کے چالیس ہزار سویلین اور فوجی جوانوں کی شہادت پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف قربانیاں ہیں دنیا ہماری قربانیوں کا تسلیم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ،پارا چنار دھماکوں اور کراچی میں بزدل دشمن کی طرف سے فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاران اور سویلین کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ان جوانوں اور پاکستان کے شہریوں نے اپنے ملک میں امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے قربانی دی ۔

انہوںنے کہا کہ دہشت گرد عناصر بزدل اور مکار دشمن ہے جس نے ہمیشہ چھپ کر اور پیچھے سے وار کیا تاکہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیاجاسکے لیکن یہ ناسور اپنے منطقی انجام کے قریب ہے۔

متعلقہ عنوان :