مرکزی جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام مظفرآباد میں نماز عید الفطر 07:30 پر یونیورسٹی کالج گرائونڈ میں ادا کی جائیگی

ہفتہ 24 جون 2017 15:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں نماز عید الفطر 07:30 پر یونیورسٹی کالج گرائونڈ میں ادا کی جائے گی۔ نماز و خطبہ عید جامعہ محمدیہ کے رئیس و مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں وکشمیر کے ناظم تبلیغ مولانا زاہد السلام اثری ارشاد فرمائیں گے۔ خواتین کے لیے پردے کا باقاعدہ اہتمام کیا گیا ہے۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مرکزجامعہ محمدیہ سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث کا آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں نماز عید الفطر کامرکزی اجتماع یونیورسٹی کالج گرائونڈ میں حسب روایت منعقد ہو گا۔ نصف صدی سے زائد مرکزی جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام یونیورسٹی کالج گرائونڈ میں نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ماضی میں نماز عید بانی مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں و کشمیر مولانا محمد یونس اثریؒ اور پھر پروفیسر شہاب الدین مدنیؒ کی اقتداء میںیونیورسٹی کالج گرائونڈ میں ادا کی جاتی رہی ہے۔پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ مولانا زاہد السلام اثری کی اقتداء میں 07:30پر یونیورسٹی کالج گرائونڈ میں ادا کی جائے گی،خواتین کے لیے حسب سابق پردے کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔

نماز عید کے حوالے سے گرائونڈ کی صفائی،جائے نماز،کار پارکنگ اور سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا ہے کہ بارش کی صورت میں نماز عید کا مرکز ی اجتماع مرکز اہل حدیث جامعہ محمدیہ اپرچھتر میں منعقد ہو گا،جبکہ دیگر تمام اہل حدیث مساجد میں بھی نماز عید کے اجتماعات بوجہ بارش وقت مقررہ پر منعقد ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :