متحدہ جہاد کونسل کے سیکرٹری جنرل اورتحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان کااسلامک فرنٹ کے امیربلال احمد بیگ اور ماس موومنٹ کی سرپرست فریدہ بہن جی کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار

ہفتہ 24 جون 2017 15:07

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) متحدہ جہاد کونسل کے سیکریٹری جنرل اورتحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان نے اسلامک فرنٹ کے امیربلال احمد بیگ اور ماس موومنٹ کی سرپرست فریدہ بہن جی کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ سمیت پورے خاندان نے تحریک میں بہت قربانیاں پیش کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری خواتین نے تحریک کی آبیاری کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

مرحومہ سمیت کشمیری خواتین کی قربانیاں تاریخ سنہری اوراق میں سنہری حروف سے قلم بند کرے گی۔ انہوں نے تحریک آزادی کے ایک انتہائی مخلص اور سرگرم مجاہد شوکت احمد وانی عرف راشد وانی ساکن چوگل کی ہجتے کے دوران وفات کو تحریک کے لئے نقصان قرار دیتے ہوئے بلال احمدبیگ، فریدہ بہن جی اور راشد وانی کے خاندان سے تعزیت کا اظہار اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ کشمیریوں کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور ہمیں اخلاص کے ساتھ تحریک میں کردارا دا کرنے کی توفیق بخشے۔

متعلقہ عنوان :