ٹریفک وارڈن کو گاڑی کے نیچے کچلنے پر رکن صوبائی اسمبلی مجید اچکزئی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

ہفتہ 24 جون 2017 14:56

ٹریفک وارڈن کو گاڑی کے نیچے کچلنے پر رکن صوبائی اسمبلی مجید اچکزئی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) ٹریفک وارڈن کو گاڑی کے نیچے کچلنے پر رکن صوبائی اسمبلی مجید اچکزئی کو عدالت میں پیش کیا گیا بعد ازاں انہیں بغیر ریمانڈ سول لائنز تھانہ منتقل کر دیا گیا۔ ان کو آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کی فوٹیج کے مطابق تیز رفتار کار نے جان بوجھ کر ٹریفک وارڈن کو کچلا پھر بھی مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا۔

جان بوجھ کر سنگین واقعہ پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو رکن صوبائی اسمبلی مجید اچکزئی کو عدالت میں پیش کیاگیا۔ مجید اچکزئی نے ٹریفک وارڈن کو گاڑی کے نیچے کچل دیا تھا۔

(جاری ہے)

قتل کے ملزم مجید اچکزئی کو بغیر ہتھکڑی کے عدالت میں پیش کیا گیا۔ گرفتار ایم پی اے عدالت پیشی پر صحافیوں پر برس پڑے۔ مجید اچکزئی کو بغیر ریمانڈ کے سول لائنز تھانے منتقل کر دیا گیا ۔

ان کو (آج) دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ٹریفک وارڈن سب انسپکٹر حاجی عطاء اللہ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کی فوٹیج کے مطابق تیز رفتار کار نے جان بوجھ کر ٹریفک وارڈن کو کچلا پھر بھی مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا۔ جان بوجھ کر سنگین واقعہ پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے