سی ٹی ڈی کی مردان میں کارروائی ‘3 دہشتگردگرفتار ‘قبضے سے 5 کلو بارود ‘ دستی بم اور دیگر آلات برآمد

ہفتہ 24 جون 2017 14:56

سی ٹی ڈی کی مردان میں کارروائی ‘3 دہشتگردگرفتار ‘قبضے سے 5 کلو بارود ..
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء)سی ٹی ڈی نے مردان میں کارروائی کر کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ دہشت گرد تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے 5 کلو بارود ‘ دستی بم اور دیگر آلات برآمد ہوئے۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی صوابی سے ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سی ٹی ڈی نے مردان میں کارروائی کر کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ حکام سی ٹی ڈی کے مطابق تینوں دہشتگرد تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے 5 کلو بارود ‘ دستی بم اور دیگر آلات برآمد ہوئے۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی صوابی سے ہے