Live Updates

وزیراعلیٰ شہباز شریف کی سینیٹر مشاہد حسین کے گھر آمد‘ والد کی وفات پر تعزیت کی

ہفتہ 24 جون 2017 14:56

وزیراعلیٰ شہباز شریف کی سینیٹر مشاہد حسین کے گھر آمد‘ والد کی وفات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سینیٹر مشاہد حسین سید کی رہائشگاہ پر جا کر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ق لیگ کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید کی رہائشگاہ پر فاتحہ خوانی کی۔کرنل(ر)امجد حسین کی تحریک پاکستان اور نظریہ پاکستان کے فروغ کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ، میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امجد حسین نے تحریک پاکستان میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔وہ ایک سچے پاکستانی اورنظریہ پاکستان سے عشق کرتے تھے ، ان کی پاکستان کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات