پاکپتن ، چوری کی دو واردتوں میں واٹر پمپ، نقدی موبائل فون چرا لیا گیا

ہفتہ 24 جون 2017 14:23

پاکپتن ، چوری کی دو واردتوں میں واٹر پمپ، نقدی موبائل فون چرا لیا گیا
پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) چوری کی دو واردتوں میں واٹر پمپ، نقدی موبائل فون چرا لیا گیا۔ پہلی واردات میں چار چوروں نے چک 37-SPکے محمد اسلم طاہر کے احاطہ سے دس ہزار روپے مالیت کا واٹر پمپ چرا کر لے گئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات میں نامعلوم چور چک 3-EBکے محمد عمران کے کلینک کی دراز کے تالے توڑ کر38000 روپے مالیت کی نقدی، موبائل فون چرا کر لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :