ملک بھر میں آپریشن ''رد الفساد'' کے تحت کارروائیاں جاری،3 دہشتگرد جہنم واصل ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 جون 2017 14:07

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جون 2017ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ''رد الفساد'' کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ پشاور کے علاقہ متھرا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ کارروائی میں ایک جوان اور 3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فیصل آباد اور گوجرہ کے علاقوں میں بھی خفیہ کاروائی کی گئی۔ خفیہ آپریشن میں 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ مشتبہ افراد سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :