تمنا پوری ہو گی یا نہیں؟ یہ بتانے والا نایاب پتھر منظر عام پر آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 جون 2017 13:41

تمنا پوری ہو گی یا نہیں؟ یہ بتانے والا نایاب پتھر منظر عام پر آ گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جون 2017ء):ہم میں سے بہت سے لوگ بہت ساری ایسی خواہشات کرتے ہیں جن کے پورا ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں ہم خود بھی پُر اعتماد نہیں ہوتے ۔ لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو مقبول ہوئی جس میں ایک پتھر متعارف کروایا گیا ہے۔ پتھر بھی ایسا جو کہ کسی عام یا معمولی پتھر سے کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔

اس پتھر کی خاصیت یہ ہے کہ یہ تمنا پوری ہونے یا نہ ہونے سے متعلق بتاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں بتایا گیا کہ کوئی تمنا دل میں رکھ کر اس پتھر کو اٹھانے کی کوشش کی جائے اور اگر یہ پتھر بآسانی اُٹھایا جا سکے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ تمنا پوری ہو جائے گی اور اگر پتھر اٹھانے میں دشواری ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ تمنا مشکل سے پوری ہو گی۔لیکن اگر کوئی تمنا دل میں رکھ کر اس پتھر کو اٹھانے سے کوئی شخص قاصر رہے تو اس کا صاف مطلب ہے کہ اس شخص کی تمنا ہوری نہیں ہوگی۔اس ویڈیو کو اب تک کافی سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں ۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر ملے چلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔اس پتھر کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: