پارا چنار ،ْ بم دھماکوں میں مزید 13زخمی دم توڑ گئے ،ْجا ںبحق افراد کی تعداد 57ہوگئی ،ْفضا سوگوار

ہفتہ 24 جون 2017 13:53

پارا چنار ،ْ بم دھماکوں میں مزید 13زخمی دم توڑ گئے ،ْجا ںبحق افراد کی ..
پارہ چنار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) طوری مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکوں میں مزید 13زخمی دم توڑ گئے جس کے بعدجا ںبحق افراد کی تعداد 57ہوگئی ،ْ علاقے میں فضا دوسرے روز بھی سوگوار رہی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پارہ چنار کی طوری مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکوں کے مزید 13زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد دھماکے میں جاں بحق والے افراد کی تعداد 57ہوگئی ،ْواقعہ میں تین سو افراد زخمی ہیں جو پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہے جن میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے دوسری جانب علاقے میں فضا دوسرے روز بھی سوگوار رہی اور کاروباری مراکز بند رہے ۔