رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کو گرفتار کرلیا گیا

کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ،ْ وزیر داخلہ سرفرازبگٹی

ہفتہ 24 جون 2017 13:53

رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کو گرفتار کرلیا گیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کو گرفتار کرلیا گیا ،ْ رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں20 جون کو عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی نے خالی سڑک پر پولیس اہل کار کو کچل دیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے تفتیش کی بجائے پرچہ نامعلوم افراد کے خلاف کاٹ دیا تھا۔وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہاکہ رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی کوگرفتارکرلیاگیاہے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔سرفرازبگٹی نے ٹریفک سارجنٹ کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :