محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک میں مون سون کی باقاعدہ بارشوں کی پیشگوئی کردی

پیر سے بدھ کے دوران ملک کے بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان

ہفتہ 24 جون 2017 13:53

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک میں مون سون کی باقاعدہ بارشوں کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک میں مون سون کی باقاعدہ بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھرمیں آئندہ ہفتے سے مون سون کی باقاعدہ بارشوں کا آغاز ہوجائے گا ،ْپیر سے بدھ کے دوران ملک کے بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

آئند ہفتے پیرسے جمعہ کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں اکثر مقامات پر وقفے وقفے سے بارشیں ہو سکتی ہیں، چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے بدھ سے ہفتہ کے دوران زیریں سندھ اورمشرقی بلوچستان میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہرکیا ہے ،ْآئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران میرپورخاص، قلات اورڑوب ڈویڑن میں بعض مقامات پرتیزہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بعض مقامات پر ہلکی بارش، بوندا باندی کا امکان ہے۔