حالیہ دہشت گردی کا تعلق افغانستان میں محفوظ پناہ گاہوں سے ہے ،ْڈی جی آئی ایس پی آر

غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ،ْ میجر جنرل آصف غفور

ہفتہ 24 جون 2017 13:48

حالیہ دہشت گردی کا تعلق افغانستان میں محفوظ پناہ گاہوں سے ہے ،ْڈی جی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کاتعلق افغانستان میں محفوظ پناہ گاہوں سے ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر نگرانی اور سیکورٹی بڑھادی گئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ۔