جے آئی ٹی کی شکایت پر 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی

چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی ڈی جی ایف آئی اے نے تشکیل دی ہے جو ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں تبدیلی کی تحقیقات کریگی

ہفتہ 24 جون 2017 13:48

جے آئی ٹی کی شکایت پر 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) پاناما کیس تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کی شکایت پر سپریم کورٹ کے حکم پر 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی ڈی جی ایف آئی اے نے تشکیل دی ہے جو ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں تبدیلی کی تحقیقات کرے گی۔کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ونگ ہیڈ کوارٹر مقصود الحسن کریں گے جبکہ کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان، طاہر تنویر اور فاروق لطیف شامل ہوںگے۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے ایس ای سی پی پر ریکارڈ میں تبدیلی کا الزام لگایا تھا۔

متعلقہ عنوان :