حکومت ِ آزادکشمیرمیں مالی بحران کی شدت اختیار کر گیا، سٹیٹ بینک نے ترقیاتی بل روک لئے، ہزاروں افرا د زکوٰة سے بھی محروم

ہفتہ 24 جون 2017 13:48

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) حکومت ِ آزادکشمیرمیں مالی بحران کی شدت اختیار کر گیا، اسٹیٹ بینک نے ترقیاتی بلات کے علاوہ اخبارات کے بل بھی روک دیے جبکہ ہزاروں افرا د زکوٰة سے محروم ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں مالی بحران کی شدت کے باعث اسٹیٹ بینک نے ترقیاتی بلات کی ادائیگی کرنے سے معذرت کرلی جس کے باعث ٹھیکیداروں کے علاوہ مزدوروں کو بھی عید الفطر پر مزدوری نہ مل سکی جبکہ دوسری جانب مختلف اخبارات کے بلات کو بھی روک لیا گیا دوسری جانب جہاں عید الفطر کے موقع پر ہزاروں افراد کو محکمہ زکوٰة کی جانب سے عیدی پیکیج دیا جاتا ہے ، اِس مرتبہ دو روزہ قبل ہی دفاتر بند کرکے رفو چکر ہوگئے ہیں ۔