دہشت گردی کی کاروائیوں میں بیرونی عناصر ملوث ہیں‘ پاکستان کی جانب سے ایسی مذموم کاروائیوں کا جواب پر عزم طریقے اور مکمل طاقت سے دیا جائے گا۔عید سے دو روز قبل دہشت گرد کاروائیوں کا مقصد سیکیورٹی کے حوالے سے بے یقینی کی کیفیت پیدا کرنا اور افراتفری پھیلا نا ہے-وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان
میاں محمد ندیم ہفتہ 24 جون 2017 13:26
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست پاکستان کی جانب سے ایسی مذموم کاروائیوں کا جواب پر عزم طریقے اور مکمل طاقت سے دیا جائے گا۔
یہ انتہائی تشویشناک بات ہے کہ افغانستان میں ہونے والے کسی بھی واقعے کو بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان سے جوڑ دیا جاتا ہے۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا پارا چنار میں دہشتگرد کارروائی سے متعلق دو الرٹ صوبائی حکومت کو بھجوائے گئے، واضح نشاندہی کے باوجود موثر حفاظتی اقدامات کیوں نہیں اٹھائے گئے۔ انہوں نے کہا تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے حالیہ دہشتگردی کے ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے اور ان کے سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔وزیرداخلہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا دہشتگردوں کے خلاف ان کی کاوشوں میں کمی نہیں آئے گی، ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں ہو سکتا، حالیہ دہشتگردی کا مقصد سکیورٹی میں بے یقینی کی کیفیت پیدا کرنا ہے۔وزیر داخلہ اور سی جی ایس نے پاک افغان بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر مانیٹرنگ مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.