جے آئی ٹی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم کرنے کا نوٹیفکیشن

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 24 جون 2017 13:26

جے آئی ٹی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم کرنے کا نوٹیفکیشن
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جون ۔2017ء)پاناما کیس تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی شکایت پر سپریم کورٹ کے حکم پر 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی ڈی جی ایف آئی اے نے تشکیل دی ہے جو ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں تبدیلی کی تحقیقات کرے گی۔کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ونگ ہیڈ کوارٹر مقصود الحسن کریں گے جبکہ کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان، طاہر تنویر اور فاروق لطیف شامل ہوںگے۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے ایس ای سی پی پر ریکارڈ میں تبدیلی کا الزام لگایا تھا۔