گلگت بلتستان میں اپوزیشن اور حکومت نے متفقہ طور پر بجٹ کو منظور کیا ‘حافظ حفیظ الرحمن

ہفتہ 24 جون 2017 13:46

گلگت بلتستان میں اپوزیشن اور حکومت نے متفقہ طور پر بجٹ کو منظور کیا ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان ملک کا واحد صوبہ ہے جس میں اپوزیشن اور حکومت نے متفقہ طور پر بجٹ کو منظور کیا جو صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے خوش آئندہ ہے۔ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ترقیاتی بجٹ 18 ارب سے زیادہ کا ہے۔ صوبے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں اپوزیشن کا بجٹ اجلاس میں علاقے اور عوام کے وسیع تر مفاد میں تعاون انتہائی مثبت اقدام ہے۔

(جاری ہے)

ہمارا ایجنڈا تعمیر و ترقی اور امن کا ہے صوبے کی ترقی کیلئے اپوزیشن کے مثبت تجاویز اور مثبت کردار کو سراہا جائے گا سال 2017-18ء کا بجٹ عوام دوست بجٹ ہے اس کو بند کمروں کے بجائے عوام کے منتخب نمائندوں نے تیار کیا بجٹ سے قبل پری بجٹ سیمینار کرانے کیلئے اپوزیشن، سول سوسائٹی سمیت شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو مثبت تجاویز دینے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کیا گیا۔ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے بجٹ سو فیصد استعمال ہوا جس کی وجہ سے ترقیاتی بجٹ کا حجم 18 ارب سے زیادہ ممکن ہوا۔

متعلقہ عنوان :