مردان ،تین مبینہ دہشتگرد گرفتار

ہفتہ 24 جون 2017 13:36

مردان ،تین مبینہ دہشتگرد گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا جبکہ بارودی مواد ‘ دستی بم پستول اور دیگر آلات بھی برآمد کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہفتہ کے روز سی ٹی ڈی نے مردان میں محب روڈ پر کندے پل کے قریب کارروائی کے دوران تین مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے پانچ کلو گرام بارودی مواد ‘ دو دستی بم ‘ ایک پستول اور دیگر آلات برآمد کر لئے گرفتار دہشتگرد تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے مبینہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان صوابی سے ہے جن کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔ ۔