عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہو گا

ہفتہ 24 جون 2017 13:36

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل اتوار کو پشاور میں ہو گا ۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے ۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر میں ضلعی اور ذونل کمیٹیوں کا اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے جبکہ مرکزی رویت ہلاک کمیٹی اجلاس ایڈمنسٹریٹر آف اوقاف کے دفتر میں آج شام بعد نماز عصر طلب کیا گیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں چاند رویت کی حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کے لئے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ۔ چاند کے حوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلاک کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتون کو مدنظر رکھ کر کریں گے ۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہ اہے کہ عیدالفطر کا چاند ( اتوار ) کو نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں ۔ شوال کا چاند 24 جون کو 7 بجکر 31 منٹ پر پیدا ہو گا تاہم یہ 25 جون کی شام نظر آ سکے گا اس روز ملک بھر میں مطلع صاف جبکہ بعض مقامات پر جزوی طور پر آبر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :