وزیر اعظم نواز شریف کا برتھ سرٹفیکیٹ بھی جعلی ہے۔ مبشرلقمان کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 جون 2017 13:19

وزیر اعظم نواز شریف کا برتھ سرٹفیکیٹ بھی جعلی ہے۔ مبشرلقمان کا انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جون 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا برتھ سرٹیفیکیٹ بھی جعلی ہے۔ جس پر پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے نجومی کے کہنے پر اپنی سالگرہ 25 دسمبر لکھوا لی تھی۔

(جاری ہے)

پروگرام میں موجود سینئیر صحافی اسد کھرل نے کہا کہ ان کو کسی نے قائد اعظم ثانی کہہ دیا تو انہوں نے اپنی سالگرہ 25 دسمبر لکھوادی۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اگر واقعی وزیر اعظم نے اپنی سالگرہ کی تاریخ اپنی مرضی سے لکھوائی ہے تو کیا انہیں صادق اور امین کہا جا سکتا ہے؟ مبشر لقمان نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :