عیدکی چھٹیوںکے دوران صوبہ بھرکے پارکس اور چڑیا گھروں میں سیاحوں کو فول پروف سیکیورٹی سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی،صوبائی دارالحکومت لاہور میں لاہور چڑیا گھر اور سفاری زو پارک کے درمیان عوامی سہولت کیلئے شٹل سروس چلے گی، ترجمان محکمہ وائلڈ لائف و پارکس

ہفتہ 24 جون 2017 13:30

عیدکی چھٹیوںکے دوران صوبہ بھرکے پارکس اور چڑیا گھروں میں سیاحوں کو ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) محکمہ وائلڈ لائف و پارکس عیدکی چھٹیوںکے دوران صوبہ بھرکے پارکس اور چڑیا گھروں میں سیاحوں کو فول پروف سیکورٹی سمیت دیگر سہولیات فراہم کریگا،صوبائی دارالحکومت لاہور میں لاہور چڑیا گھر اور سفاری زو پارک کے درمیان عوامی سہولت کیلئے شٹل سروس چلے گی،محکمہ کے ترجمان کے مطابق تمام انچارج اپنے پارکس اور وائلڈ لائف سنٹرز کے متعلقہ پولیس اسٹیشنز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سے قریبی رابطہ رکھنے کے پابند ہوں گے اور کسی بھی غیر معمولی صورت حال پیش آنے پر فوری طور پر ہیڈ کوارٹر کو رپورٹ کریں گے، ترجمان نے بتایا کہ ایس اوپی پر عدم عملدرآمد کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی جائے گی،انہوں نے بتایا کہ عید پر انتظامات کو چیک کرنے کیلئے 11 افسران کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں جبکہ ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر، صوبہ بھر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز وائلڈ احکامات کے مطابق ڈپٹی ڈائر یکٹر وائلڈ لائف عامرمسعود وائلڈلائف پارک لوئی بھیر، ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی محمد سلیم اختر کو وائلڈ لائف پارک رحیم یار خان اور بہاولپور چڑیا گھر، ڈپٹی ڈائریکٹرڈیرہ غازی خان رانا شہبازخان کو وائلڈ لائف پارک ہیڈ سلیمانکی اوکاڑہ اور وائلڈ لائف پارک بہاولنگر، ڈپٹی ڈائریکٹر سالٹ رینج ریاض احمد کولاہور چڑیا گھر ، ڈپٹی ڈائریکٹر بہاولپور محمد انور مان کو وائلڈ لائف پارک چھانگا مانگا قصور ، ڈپٹی ڈائریکٹر سر گودھا محمد ندیم قریشی کو وائلڈلائف پارک بانسرہ گلی مری اور سید پور ہیچری اسلام آباد، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف گوجرانوالہ عبدالشکور منج کووائلڈ لائف پارک گٹ والا فیصل آباد، ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ریجن سید ظفرالحسن کو وائلڈ لائف پارک جلو لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ساہیوال ریجن محترمہ مصباح سرور کو وائلڈ لائف پارک وہاڑی اور پیرو وال بریڈنگ سنٹر خانیوال، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف فیصل آباد ریجن کو ڈیرہ غازی خان چڑیا گھر اور فتح پور وائلڈ لائف پارک لہیہ جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈ لائف سائینسز گٹ والا فیصل آباد مظہر امتیاز وائلڈ لائف پارک کمالیہ ، بھاگٹ اورجھنگ کے وائلڈ لائف پارکس چیک کریں گے ،انہوں نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں لاہور چڑیا گھر اور سفاری زو پارک کے درمیان عوامی سہولت کیلئے شٹل سروس کی سہولت فراہم کی جائیگی جس کیلئے کوسٹرز کا انتظام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :