تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال پر مبنی رپورٹ

ہفتہ 24 جون 2017 13:30

تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال پر مبنی رپورٹ جاری کر دی گئی،تفصیل کے مطابق دریا ئیسندھ میںتربیلاکے مقام پر پانی کی آمد174100 کیوسک اور اخرج 169000 کیوسک، کابل میںنوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد53400 کیوسک اور اخراج53400 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پر پانی کی آمد40400 کیوسک اور اخراج10000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 53200 کیوسک اور اخراج 19100 کیو سک رہا،جناح بیراج میں پانی کی آمد211200 کیوسک اور اخراج 203400 کیوسک،چشمہ میں پانی کی آمد232100 کیوسک اوراخراج 219000 کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد210000 کیوسک اور اخراج185700 کیوسک، پنجند میں پانی کی آمد22900کیوسک اور اخراج 9900کیوسک گدو میں پانی کی آمد 176400 کیوسک اور اخراج 137400 کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد117200کیوسک اور اخراج 63200 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد42200 کیوسک اور اخراج 1600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1447.76 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور ہفتہ کوقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ1.355 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیاگیا۔ منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1189.10 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ3.773 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

چشمہ ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول637فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.20 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.208 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابقتربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل ہفتہ کی صبح 6 بجے کی ہے۔

متعلقہ عنوان :