سرکاری ملازمین کا ڈیٹا فراہم نہ کیئے جانے سے مردم شماری رپورٹ تاخیر کا شکار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 24 جون 2017 12:51

سرکاری ملازمین کا ڈیٹا فراہم نہ کیئے جانے سے مردم شماری رپورٹ تاخیر ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جون ۔2017ء) مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی جانب سے ریٹائر و حاضر سروس ملازمین کا ڈیٹا فراہم نہ کیے جانے سے سرکاری ملازمین کی مردم شماری کی رپورٹ کا اجرا تاخیر کا شکار ہوگیا۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے ملازمین کی درست تعداد کا تعین کرنے کے لیے سترویں مردم شماری کا آغاز کیا تھا جس کے تحت تمام وزارتوں اور ڈویژن سے کہا گیا تھا کہ یکم جولائی2015 تک افسران و اہلکاروں پر مشتمل ملازمین کی تعداد سے آگاہ کیا جائے اور تحریری رپورٹ جمع کروائیں اور بتایا جائے کہ کس گریڈ میں کتنے افسران و اہکار تعینات ہیں، جو شماریات فارم فراہم کیے گئے تھے ان میں سے بڑی تعداد واپس موصول نہیں ہوئی جس سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایم ایس ونگ کو ملازمین کی مردم شماری پر مشتمل تازہ رپورٹ مکمل کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔



متعلقہ عنوان :