Live Updates

عمران خان کے منشور ،جدوجہد کے باعث سیاسی لوگ جوق در جوق شمولیت اختیار کر رہے ہیں‘ جمشید چیمہ

ہفتہ 24 جون 2017 12:56

عمران خان کے منشور ،جدوجہد کے باعث سیاسی لوگ جوق در جوق شمولیت اختیار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے منشور اور جدوجہد کو دیکھتے ہوئے سیاسی لوگ جوق در جوق پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ،حق اور سچ کا قافلہ بڑھتا چلا جارہا ہے اور اس کی منزل اب زیادہ دور نہیں ۔ گزشتہ روز این اے 124میںکارکنوں اور اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کئی دہائیوں سے وابستگیاں نبھانے والے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے اصل چہرے پہچان چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

حق اور سچ کا ساتھ دینے کیلئے پی ٹی آئی میں آنے والوں پر الزام تراشی مضحکہ خیز ہے ۔ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ والوں کو آنے والے دنوں میں مزید سرپرائز ملیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان حق اور سچ کا قافلے لے کر چل رہے اور عوا م اپنی آنے والی نسلوں کے سنہری مستقبل کے لئے اس قافلے میں شامل ہو رہے ہیں جس سے حکمرانوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ کوئٹہ اور پارا چنار میں دہشتگردی کے واقعات قابل مذمت ہیں ۔پاکستانی قوم ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے مرعوب نہیں ہو گی بلکہ ان واقعات سے مزید حوصلہ لے کر دہشتگرد ی کے ناسور کا قلع قمع کرنے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات