یورو ایشین سپیکرزاجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کا پارلیمانی وفد کل جنوبی کوریا روانہ ہوگا

ہفتہ 24 جون 2017 12:54

یورو ایشین سپیکرزاجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کا پارلیمانی وفد کل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں چار رکنی پارلیمانی وفد یورو ایشین ممالک کے سپیکرزکے دوسرے اجلاس میں شرکت کیلئے کل ( اتوار) کو جنوبی کوریا روانہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

اجلاس دارالحکومت سیول میں 26سے 28جون تک منعقد ہوگا ۔سپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں اراکین اسمبلی ملک عبد الغفارڈوگر،ملک قیصر شیخ اور عابد رضا پر مشتمل وفد اجلاس میں شرکت کے علاوہ ایشیاء اور یورپین ممالک سے آئے ہوئے پارلیمانی وفود سے ملاقاتیں کرکے باہمی رابطوں کے فروغ اور اہم عالمی ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کرے گا۔

متعلقہ عنوان :