جے آئی ٹی کی شکایت پر سپریم کورٹ نے 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 جون 2017 12:20

جے آئی ٹی کی شکایت پر سپریم کورٹ نے 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جون 2017ء) : جے آئی ٹی کی شکایات پر تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ نے ایک اور کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کی شکایات کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی جانے والی کمیٹی چار رکنی ہے۔ اس کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں تبدیلی کی تحقیقات کرے گی۔کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ونگ ہیڈ کوارٹرمقصود الحسن کریں گے۔ کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان، طاہر تنویر اور فاروق لطیف شامل ہوں گے۔چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی ڈی جی ایف آئی اے نے تشکیل دی۔یاد رہے کہ جےآئی ٹی نے ایس ای سی پی پر ریکارڈ میں تبدیلی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :