قومی ایئر لائن ایئر بسوں کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ‘ شیڈول متاثر ہو کر رہ گیا

عمرہ زائرین اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ‘مسافروں کی ایئرپورٹس پر انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی

ہفتہ 24 جون 2017 12:27

قومی ایئر لائن ایئر بسوں کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ‘ شیڈول ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء)قومی ایئر لائن (پی آئی اے ) کا شیڈول متاثر ہونے سے عمرہ زائرین اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ‘ تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں میں جدہ ‘ کوالمپور ‘ اسلام آباد‘ لاہور اور فیصل آباد کی پروازیں شامل ہیں۔ مسافروں کی قومی ایئر لائن انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی ‘ پروازوں میں تاخیر کی وجہ طیاروں کی کمی بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کا شیڈول متاثر ہونے سے عمرہ زائرین اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 759 بارہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ‘ پشاور سے کوالمپور جانے والی پرواز پی کے 894 پندرہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ‘ بیجنگ سے براستہ اسلام آباد لاہور پی کے 853 نو گھنٹے ‘ اسلام آباد سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 753 سات گھنٹے ‘ فیصل آباد سے جدہ جانیوالی پرواز پی کے 763 تین گھنٹے تاخیر شکار ہوئی۔ مختلف ایئر پورٹ پر مسافروں نے قومی ایئر لائن انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی۔ پروازوں میں تاخیرکی وجہ طیاروں کی کمی بتائی جاتی ہے۔