پانامہ کیس تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کی ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں تبدیلی کی تحقیقات کیلئے 4 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی

کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ونگ ہیڈ کوارٹر مقصود الحسن کریں گے ‘دیگر ارکان میں ایاز خان ‘ طاہر تنویر اور فاروق لطیف شامل

ہفتہ 24 جون 2017 12:25

پانامہ کیس تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کی ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) پانامہ کیس تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی شکایت پر 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ۔ کمیٹی ڈی جی ایف آئی اے نے تشکیل دی۔ کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ونگ ہیڈ کوارٹر مقصود الحسن کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان ‘ طاہر تنویر اور فاروق لطیف شامل ہیں۔

جے آئی ٹی نے ایس ایسی پی پر ریکارڈ میں تبدیلی کا الزام لگایاتھا جس کی 4 رکنی ٹیم تحقیقات کرے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق پانامہ لیکس تحقیقات میں جے آئی ٹی کی شکایت پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر قائم 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ کمیٹی ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں تبدیلی کی تحقیقات کرے گی۔ چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی ڈی جی ایف آئی اے نے تشکیل دی۔ تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ونگ ہیڈ کوارٹر مقصود الحسن کریں گے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان ‘ طاہر تنویر اور فاروق لطیف شامل ہوں گے۔ جے آئی ٹی نے ایس ای سی پی پر ریکارڈ میں تبدیلی کا الزام لگایا تھا۔ …