یہودی آباد کاروں کیلئے 7 ہزار نئے مکانات تعمیر کرنے کی منظوری

ہفتہ 24 جون 2017 12:25

یہودی آباد کاروں کیلئے 7 ہزار نئے مکانات تعمیر کرنے کی منظوری
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلیوں کے لیے 7 ہزار نئے مکانات تعمیر کئے جانے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

غیر میڈیا نے فلسطین الیوم کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ نئے مکانات تعمیر کئے جانے کے منصوبے کے مطابق ساڑھے تین ہزار مکانات گیلو کے علاقے اور 2 ہزار دو سو مکانات ہار حوما، 9 سو بسعات زئیم اور 5 سو مکانات رمات شلومو جبکہ ایک سو مکانات راموت میں تعمیر کئے جائیں گے۔

یہ منظوری ایسے وقت میں سامنے آئی، جب عالمی برادری نے فلسطینی علاقوں خاص طور سے مغربی اردن اور بیت المقدس میں تعمیرات کے غیر قانونی ہونے پر بارہا تاکید کی اور اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان علاقوں میں تعمیرات کا کام بند کریں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی گذشتہ سال ایک قرارداد منظور کر کے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی بستیان تعمیر کئے جانے کا کام بند کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :