طالبان کی جاری کردہ ویڈیو کا جائزہ لے رہے ہیں ،ْ امریکہ

صیغہ راز کی ضروریات کے پیشِ نظر کوئی مزید بیان نہیں دیا جاسکتا ،ْامریکی عہدیدار

ہفتہ 24 جون 2017 12:25

طالبان کی جاری کردہ ویڈیو کا جائزہ لے رہے ہیں ،ْ امریکہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) امریکی حکام نے کہا ہے کہ طالبان کی جاری کردہ وڈیو کا معائنہ کر رہے ہیں، جس میں افغانستان میں اغوا ہونے والے امریکی اور آسٹریلوی شہری نظر آرہے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ہم غیر مشروط اور فوری طور پر تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ امریکی حکومت اِس بات پر پرعزم ہے کہ اس کے شہری اور آسٹریلوی شہری خیریت سے لوٹ آئیں اور اپنے اہل خانہ سے ملیں،جس مقصد کے حصول کے لیے ہم اپنی حکومت کے اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔عہدیدار نے کہا کہ صیغہ راز کی ضروریات کے پیشِ نظر کوئی مزید بیان نہیں دیا جاسکتا۔واضح رہے کہ 60 برس کے امریکی، کیون کنگ اور48 برس کے آسٹریلوی، ٹموتھی ویکز کابل میں ’امریکن یونیورسٹی آف افغانستان‘ میں تدریس سے وابستہ رہے ہیں، جنہیں گذشتہ اگست میں کیمپس کے قریب سے اسلحہ کے زور پر اغوا کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :