عید کی تعطیلات کی دوران بالائی علاقوں، اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواوں ،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ہفتہ 24 جون 2017 12:23

عید کی تعطیلات کی دوران بالائی علاقوں، اسلام آباد، بالائی پنجاب، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ عید کی تعطیلات (پیر سے بدھ) کے دوران ملک کے بالائی علاقوں اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں اورآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق آج(اتوار کو) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

(جاری ہے)

تاہم اتوار کی شام یارات کو مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ژوب، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں وآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے ۔سندھ کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم خضدار اور کراچی میں بعض مقامات پرہلکی بارش و بونداباندی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خضدار میں 02ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران نوکنڈی، دالبندین49، پنجگور، دادو، روہڑی، سکھر اورشہید بینظیرآباد میں 43سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔