وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر بیان ریکارڈ کرانے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 24 جون 2017 11:53

وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر بیان ریکارڈ کرانے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جون ۔2017ء) وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی اپنا بیان ریکارڈ کرانے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو طلب کیا تھا جس پر وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے جوڈیشل اکیڈمی کے باہر موجود لیگی کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا اور میڈیا سے بات کئے بغیر ہی جوڈیشل اکیڈمی میں داخل ہو گئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاناما جے آئی ٹی کا اجلاس بھی سربراہ عامر ضیا کی سربراہی میں جوڈیشل اکیڈمی میں ہی ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل ہی جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں اپنی تیسری کارکردگی رپورٹ پیش کی تھی جس میں وزیراعظم نوازشریف، ان کے دونوں صاحبزادوں اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ریکارڈ کئے گئے بیان کی تفصیلات بھی شامل تھے جبکہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے سابق وزیر رحمان ملک نے بھی جے آئی ٹی میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔