اقوام متحدہ کا یمن میں ہیضہ کی وباء پر تشویش کا اظہار

ہفتہ 24 جون 2017 11:20

اقوام متحدہ کا یمن میں ہیضہ کی وباء پر تشویش کا اظہار
صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں ہیضہ کی وبا زیادہ شدت اختیار کر سکتی ہے۔ ہفتہ کوغیر ملکی میڈیاکے مطابق اقوام متحدہ نے یونیسیف کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ستمبر تک یمن میں اس وبا میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کے مطابق شورش زدہ ملک یمن میں اس وقت ہیضے سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ نوے ہزار ہے تاہم صورتحال کی ابتری کے باعث اس میں اضافہ متوقع ہے ۔

اس وبا کی وجہ سے اب تک ایک ہزار پینسٹھ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ لاتعداد افراد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور موت وزیست کی کشمکش میں ہیں متاثرہ افراد کی بڑی تعداد بچوں اور عورتوں پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے بعد اس ملک میں جہاں ہزاروں افراد سعودی جارحیت میں شہید اور زخمی ہو چکے ہیں وہیں لاکھوں افراد متاثر ہوئے اور سعودی عرب اور اس کے اتحادی بدستور یمن پر جارحیت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :