ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں‘ڈاکٹر ذاکر شاہ

ہفتہ 24 جون 2017 11:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) میزان فائونڈیشن کے زیر اہتمام ہوائی فائرنگ کیخلاف آگاہی مہم کے تحت ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا‘حدیبیہ سکول گل آباد میں منعقدہ تقریب کی صدارت چیئرمین میزان فائونڈیشن ڈاکٹر ذاکر شاہ نے کی جبکہ ڈی ایس پیز کوکب فاروق طاہر داوڑ نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر شاہ اور دیگر مقررین نے چاند رات پر ہوائی فائرنگ کو غیر مناسب رسم دیتے ہوئے واضح کیا کہ عوام ہوائی فائرنگ سے گریز کریں ‘انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں ‘اس موقع پر پولیس افسران نے بھی میزان فائونڈیشن کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اپیل کی کہ ہوائی فائرنگ کیخلاف آگاہی مہم میں تمام مکاتب فکر کے افراد کو کردار ادا کرنا ہوگا تقریب کے بعد واک کا بھی اہتمام کیاگیا جس کی قیادت ڈاکٹر ذاکرشاہ نے کی اور واک کے دوران عوام کو ہوائی فائرنگ کے نقصانات سے آگاہ کیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :