پردیسی عیدالفطرمنانے کیلئے پشاور سے اپنے اپنے آبائی علاقوں کوروانہ

ہفتہ 24 جون 2017 11:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) پشاور میں ملازمت پیشہ اور کاروبار کرنے والے افراد نے عیدالفطر منانے کیلئے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرلیا‘تفصیلات کے مطابق عید قریب آتے ہی پشاور میں ملازمت پیشہ اور کاروبار کرنے والے افراد نے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے اور عید اپنے گھر والوں کے ساتھ منانے کیلئے آبائی علاقوں کو جارہے ہیں‘واپس جانے والوں نے خریداری کرلی ہے اوراپنے پیاروں کیلئے بھی عید کے تحفے خریدے ہیں۔

متعلقہ عنوان :