اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے ذکریا قاسمی نے سینڈیکیٹ کا الیکشن جیت لیا

ہفتہ 24 جون 2017 11:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے اکیڈیمک منیجر ایسوسی ایشن کے ذکریا قاسمی نے سینڈیکٹ کا الیکشن جیت لیا ہے تفصیلات کے مطابق ذکریا قاسمی نے 7 ووٹ لیکر عارف الحق کو شکست دیدی ۔

(جاری ہے)

عارف الحق نے 4 ووٹ لیے یاد رہے کہ ایڈمنسٹریٹو آفیسرز کیلئے یونیورسٹی ایکٹ 2016 میں سینڈیکٹ کے اندر تین نشستیں ہیں جن میں سے ایک سیٹ پر الیکشن ہوا جس میں ذکریا قاسمی کامیاب ہوئے۔ انہوں نے اپنی کامیابی کو دوستوں کی محنت اور والدین کی دعائوں کا نتیجہ قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :