عیدتعطیلات‘ کیمپس کی سیکیورٹی کا لائحہ عمل طے

ہفتہ 24 جون 2017 11:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء)یونیورسٹی کیمپس پولیس اور انتظامیہ نے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران سیکیورٹی اور کڑی نگرانی کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیدیاہے عید کی تعطیلات کے دوران کیمپس پولیس اور یونیورسٹی سیکیورٹی گارڈز کی گشت جاری رہے گی‘ اس دوران یونیورسٹی کیمپس کے مضافات سے آنے والے راستوں ‘داخلی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔