رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کو گرفتار کرلیا گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 24 جون 2017 07:29

رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کو گرفتار کرلیا گیا
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جون۔2017ء)کوئٹہ میں20 جون کو عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی نے خالی سڑک پر پولیس اہل کار کو کچل دیا تھا۔ پولیس نے تفتیش کی بجائے پرچہ نامعلوم افراد کے خلاف کاٹ دیا تھا۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کہتے ہیں رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی کوگرفتارکرلیاگیاہے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ سرفرازبگٹی نے ٹریفک سارجنٹ کےاہلخانہ سےتعزیت کا اظہار بھی کیا۔