پشاور:دہشت گردوں کیخلاف فورسز کی کارروائی، 3حملہ آور ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 24 جون 2017 07:29

پشاور:دہشت گردوں کیخلاف فورسز کی کارروائی، 3حملہ آور ہلاک
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جون۔2017ء)پشاور کے علاقے چمکنی میں شاہ پور گرڈ اسٹیشن کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 حملہ آور ہلاک ہوگئے جبکہ3 پولیس اہلکار اور 2 سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق پولیس اورسیکورٹی فورسزکا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی جی پولیس صلاح الدین کہتے ہیں کہ پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔ ہلاک دہشت گرد منظم نیٹ ورک کا حصہ تھے۔دہشت گرد پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کےساتھ مل کر مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ ہلاک دہشت گرد چند روز قبل پولیس پر حملے میں بھی ملوث تھے۔