پاکستان میں عدم استحکام کے لیے بھارت دوسرے ممالک کی زمین اور مختلف ایجنٹس استعمال کر رہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس ذکریا

ہفتہ 24 جون 2017 01:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدم استحکام کے لیے بھارت دوسرے ممالک کی زمین اور مختلف ایجنٹس استعمال کر رہا ہے۔ جمعہ کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو نے اپنے جرموں اور پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا خود اعتراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

کلبھوشن کے معاملے میں قانونی طریقہ کار کی مکمل پیروی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہاں پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امن کو ثبوتاثر کرنے کے لیے بھارت دوسرے ممالک کی سرزمین استعمال کر رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے اچھے تعلقات ہیں اور دونوں ممالک نے بات چیت اور باہمی کوششوں سے اپنے کئی مسائل حل بھی کیے ہیں۔