Live Updates

عمران خان آصف زرداری کو ہی ڈرائی کلین کرکے اپنا سرپرست بنالیں‘ تحریک انصاف پیپلزپارٹی کا نیا ایڈیشن بن گئی ہے،سعد رفیق

ہفتہ 24 جون 2017 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان آصف علی زرداری کو ہی ڈرائی کلین کرکے اپنا سرپرست بنالیں‘ چونکہ تحریک انصاف پیپلزپارٹی کا نیا ایڈیشن بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر و قانون دان بابر اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ تیوٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے مسلم لیگ کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پیپلزپارٹی کا نیا ایڈیشن بن گئی ہے۔ عمران خان کو چاہیے کہ آصف علی زرداری کو ہی ڈرائی کلین کرکے اپنا سرپرست بنالیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات