سعودی سیکورٹی فورسز نے مسجد الحرام پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 جون 2017 01:12

سعودی سیکورٹی فورسز نے مسجد الحرام پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2017ء) سعودی سیکورٹی فورسز نے مسجد الحرام پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی سیکورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مسجد الحرام پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی سیکورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں ایک دہشت گرد گروہ کے 3 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ دہشت گرد مسجد الحرام اور جدہ میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :