جلد کا رنگ کانسی جیسا کرنے کے لیے کوکا کولا میں نہانے کا نیا رواج

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 23 جون 2017 23:52

جلد کا رنگ کانسی جیسا کرنے کے لیے کوکا کولا میں نہانے  کا نیا رواج

گوری رنگت کے افراد اپنے رنگ کو  کانسی  کی طرح کرنے کے لیے طرح طرح کےجتن کرتے ہیں۔کبھی وہ دھوپ میں لیٹے رہتے ہیں تو کبھی طرح طرح کی کریمیں استعمال کرتے ہیں۔ ایسے ہی افراد نے جلد کا رنگ بدلنے کے لیے کوکا کولا کا استعمال کرنا شروع  کیا ہے۔
کئی سالوں سے کوکا کولا  کو مشروب کے طور پر نہیں بلکہ دوسرے کاموں کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

کوکا کولا سے زنگ صاف کیا جاتا ہے اور بظاہر اسے ٹوائلٹ کلینر کے طور پر بھی موثر پایا گیا ہے۔اسی وجہ سے بہت سے لوگوں کو کوکا کولا کے استعمال پر تحفظات ہیں۔
اور اب کوکا کولا  کو جلد کا رنگ تبدیل کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ اس کے لیے لوگ پہلے کوکا کولا  کو اپنے جسم پر انڈیل کو دھوپ میں لیٹتے ہیں۔کوکا کولا میں شامل  کرامل ڈائی  کو اگر جلد پر استعمال کیا جائے تو وہ جلد کا رنگ کانسی کی طرح کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)


ڈائریکٹر آف کاسمیٹک اینڈ کلینکل ریسرچ ان ڈرماٹالوجی، ماؤنٹ سینائی ہوسپیٹل ، نیویاک، جوشوا زیشنر کا کہنا ہےکہ  کوکا کولا کو جلد سے استعمال کرنے سے جلد کا رنگ کانسی ہوجاتا ہے لیکن یہ خطرناک ہوتا ہے، اس لیے اس سے دور رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے استعمال سے جلد عارضی طور پر تو گہرے رنگ کی ہو جاتی ہے۔ لیکن سوڈا تیزابی ہوتا ہے جو خلیات کے مردہ ہونے کا سبب بنتا ہے۔