ٹریفک پولیس نے گذشتہ ایک ماہ میں اوورسپیڈنگ کرنے پر اوورسپیڈگنز کے ذریعے ایجوکیشن یونٹ سکوارڈ نے 564گاڑیوں کو دھر لیا۔سی ٹی او

جمعہ 23 جون 2017 23:50

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے گذشتہ ایک ماہ میں اوورسپیڈنگ کرنے پر اوورسپیڈگنز کے ذریعے ایجوکیشن یونٹ سکوارڈ نے 564گاڑیوں کو دھر لیا جنہیں لاکھوں روپے کے بھاری جرمانہ جات کیے گئے جبکہ دوسری جانب نے لاری اڈہ سمیت دیگر تمام بس اسٹینشنز پر 55ٹریفک آگاہی کے لیے لیکچرز بھی دئیے گئے تیز رفتاری سڑکوں حادثات کو جنم دیتی ہے لہذہ اس کی روک تھام کے لیے بھر پور اقدمات کیے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر(سی ٹی او) بقاء محمد بگٹی نے تیز رفتاری کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ایجوکیشن یونٹ اسی طرح بھر پور انداز سے اوورسپیڈنگ پر کارروائی جاری رکھے دریں اثناء شہر بھر کے لیے 08سپیڈگنز کے حصول کے لیے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں شہری کسی بھی سڑک پر تیز رفتاری کی صورت میں ٹریفک ہیلپ لائن 1915پر کال کریں تاکہ اس سڑکوںپر تیز رفتاری کو روکا جا سکے شہر بھر کی تمام اہم شاہرات پر سپیڈگن لگائی جارہی ہیں تاکہ تیز رفتاری کرنے اور دیگر شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :