سٹی ٹریفک پولیس نے عیدالفطر کے لئے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا

جمعہ 23 جون 2017 23:50

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) سٹی ٹریفک پولیس نے عیدالفطر کیلئے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

650ٹریفک وارڈنز، 50ٹریفک سیکٹر انچارجز اور 04ڈی ایس پیز ٹریفک فرائض منصبی نبھائیں گے پارکس ، قبرستان ، شاپنگ مارکیٹس اور دیگر رش کے مقامات پر ٹریفک وارڈنز ہیوی اور دیگر بائیکس پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے غفلت اور لاپرواہی سے کام لینے والے ٹریفک سٹاف اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ ان کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں جبکہ اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں کی بھر پور حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر بقاء محمد بگٹی نے عید ٹریفک پلان کے اجراء کے موقع پر کیا اس موقع پر انہوں نے مزید بتایا کہ چاند رات اور عید کے موقع پر اس ٹریفک ڈیوٹی پر معمور ٹریفک وارڈنز کی بھی باقاعدہ مانیڑنگ کی جائے گی جس کے لیے ویجلینس ٹیموں کو متحرک کردیاگیا ون ویلنگ ، خطرناک انداز ڈرائیونگ اور تیز رفتاری کرنے والوں کو حوالات جانا پڑے گا سی ٹی اونے اس کہا کہ لوگوں کے قیمتی مال و جان کو سڑکوں پر تحفظ دینے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے 04 سکوارڈز متحرک ہیں ان سکوارڈز میں 32ٹریفک وارڈنز تعینات ہیں جن کے پاس 250.ccموٹر سائیکلز بھی موجود ہیں اس موقع پر ٹریفک ہیڈ کواٹرز میں ٹریفک کنڑول بھی قائم کردیاگیا جس پر الرٹ ٹریفک سٹاف تعینات ہے جو ہرلمحہ ٹریفک صورت حال پر کڑی نظر رکھے گا اور لمحہ بہ لمحہ سٹرکوں پر ٹریفک ڈیوٹی کے بارئے افسران اعلیٰ کو آگاہ کرئے گا واضح رہے کہ ٹریفک ڈیوٹی پلان کو خصوصی طور پر جاری کیا گیا ہے جس میں دفاتر میں تعینات ٹریفک وارڈنز سمیت دیگر تمام ٹریفک سٹاف کی بھی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں شہری کسی بھی سڑک پر ٹریفک پریشانی کی صورت میں ٹریفک پولیس کی فری ہیلپ لائن 1915پرکال کر سکتے ہیںجس کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :