خانیوال،تیز رفتاری کے باعث بس اور ویگن میں تصادم ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

جمعہ 23 جون 2017 23:40

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) تیز رفتاری کے باعث نیازی چوک پر بس اور ویگن میں تصادم ایک مسافر جاں بحق 15زخمی تفصیل کے مطابق صادق آبادسے آنے والی نجی کمپنی کی بس BSA-076جیسے ہی نیازی چوک پر سڑک کے درمیان میں پہنچی تو مخالف سمت وہاڑی سے آنے والی ویگن RPT-6947نیازی چوک پر آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دوافراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ 15افرادشدید زخمی ہوگئے جن میں اشفاق ولد حاجی اللہ بخش سکنہ ڈیرہ غازی خان،ممتاز حسین ولد محمد صابر سکنہ کوٹ ادو ،شاہد عمران ولد اللہ ڈوایا سکنہ کوٹ ادو،غلام اصضر ولد غلام حسین سکنہ کوٹ ادو ،ہدایت اللہ ولدغلام حسین سکنہ کوٹ ادو ،طارق ولد فداحسین سکنہ مظفرگڑھ،یسین ولد احمد بخش سکنہ کوٹ ادو ،رمضان ولد نذیر احمد سکنہ تونسہ ،یوسف ولد عبدالحمید سکنہ کوٹ ادو ،فیض ولد سخی محمد سکنہ کوٹ ادو ،کوثر عبا س ولد الطاف حسین سکنہ ڈیرہ غازی خان ،سہیل ولد منظورسکنہ کوٹ ادو ،عاطف ولد احمد یار سکنہ کوٹ ادو ،ندیم ولد اللہ وسایا سکنہ کوٹ ادو ،سجاد ولد جمال سکنہ ڈیرہ غازی خان شامل ہیں اور مرنے واے مسافر کی شناخت نہ ہو سکی ہے ریسکیو 1122نے ان زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال منتقل کیا جہاں ایک اورمسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :