کراچی میں ایک نئی دہشت گرد تنظیم وجود میں آئی ہے اور آج ہونے والی دہشتگردی کی کاروائی ممکنہ طور پر اسی تنظیم کی ہے ، کرنل (ر) طاہر کے قتل میں بھی یہ ہی گروپ ملوث تھا

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 23 جون 2017 23:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک نئی دہشت گرد تنظیم وجود میں آئی ہے اور آج ہونے والی دہشتگردی کی کاروائی ممکنہ طور پر اسی تنظیم کی ہے ، کرنل (ر) طاہر کے قتل میں بھی یہ ہی گروپ ملوث تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انچارج کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) راجہ عمر خطاب نے کہا کہ کراچی میں ایک نئی دہشتگرد تنظیم وجود میں آئی ہے اور آج ہونے والی دہشت گردی کی کاروائی ممکنہ طور پر اسی تنظیم کی طرف سے کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرنل(ر) طاہر کے قتل میں بھی یہ ہی گروپ ملوث تھا ، دہشت گرد حبیب بینک چورنگی سے آئے اور سیمنز چورنگی کی طرف فرار ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :